جلدی کیجیے کہیں دیر نہ ہوجائے؛ ٹویاٹا کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں محدود مدت کیلئے لاکھوں روپے کی کمی

  • 19 220x150

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے ایک خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کرولا کراس کے تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی پروموشنل ڈسکاؤنٹ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور محدود مدت کے لیے مخصوص گاڑیوں پر دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرولا کراس کے مختلف ماڈلز پر پرکشش رعایت دی جا رہی ہے۔ کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی ایکس کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد اب یہ صرف 89 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح، کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی رعایت کے بعد 85 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

کرولا کراس 1.8 ایکس ماڈل کی قیمت 5 لاکھ 64 ہزار روپے کم کر کے 79 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ دھماکے دار رعایت کرولا کراس 1.8 ماڈل پر دی گئی ہے جس کی قیمت 6 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد اب صرف 72 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگی۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز کی یہ شاندار پیشکش گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے سنہری موقع ہے۔ جلدی کیجیے کیونکہ یہ رعایتیں محدود وقت اور گاڑیوں کی تعداد کے لیے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة