
فائل فوٹو
جمعرات 31 جولائی 2025, 11:53 شام
بام دنیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کےلیے 8 اگست کی ڈیڈلائن دے دی۔
صدر ٹرمپ نے رواں ماہ 14 جولائی کو روس کو جنگ بندی کے لیے 50 دنوں کی ڈیڈلائن دی تھی تاہم اب انہوں نے کہا کہ وہ اس دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں اور اب روس کے پاس یوکرین سے جنگ ختم کرنے کےلیے صرف 8 اگست تک کا وقت ہے۔
امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کی صورت میں روس پر اضافی ٹیرف عائد کرنے سے خبردار کردیا۔ادھر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نےکہاکہ روس اور یوکرین کو جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے بات چیت کرنی ہوگی، اب وقت آگیا ہے کہ روس یوکرین معاہدہ کر لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے امریکا اضافی اقدامات کرنے پر بھی تیار ہے۔