امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا۔
سی این بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت روس سے تیل درآمد کر رہا ہے، جو کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا، ”مجھے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت براہ راست یا بالواسطہ روسی تیل کی درآمد کر رہی ہے۔“
ایگزیکٹو آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت سے امریکہ میں درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کی جائیں گی۔