انگلینڈ میں شمالی یارکشائر میں ایک گھر سے 22 انچ لمبا چوہا برآمد

انگلینڈ کے علاقے شمالی یارکشائر میں واقع ایک گھر سے 22 انچ (تقریباً 56 سینٹی میٹر) لمبا چوہا برآمد ہوا ہے۔

یہ چوہا اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ واقعہ ریڈکار اینڈ کلیولینڈ کی بستی نورمینبی میں پیش آیا۔ چوہے کو ایک پیشہ ور پیسٹ کنٹرول اہلکار نے گھر سے پکڑا۔ چوہے کی لمبائی ناک سے دم تک 22 انچ ریکارڈ کی گئی جو عام چوہوں کے مقابلے میں دُگنی ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ چوہا تو بالغ بلی سے بھی بڑا تھا۔ چوہے کی تصویر ایک کونسلر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر لوگوں نے شدید ردِعمل دیا اور مقامی حکومت سے صفائی اور پیسٹ کنٹرول سروسز کی مزید بہتری کا مطالبہ کیا۔

مقامی حکومت نے کچھ عرصہ پہلے پیسٹ کنٹرول کی مفت سروسز بند کر دی تھیں جس کے بعد ایسے بڑے چوہوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گلیوں، نالیوں اور گندے علاقوں میں چوہوں کی بھرمار ہو گئی ہے اور وہ اب گھروں میں بھی گھسنے لگے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة