
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تاریخ ساز کاروباری ہفتہ رہا جہاں 100 انڈیکس نے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا اور انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 141440 رہی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہوگئی۔