
امریکا میں مچھیروں نے 700 پاؤنڈ کی 16 فٹ کی شارک پکڑ کر نیا ریاستی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
یہ واقعہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پیش آیا جہاں مچھیروں نے 16 فٹ کی لمبی شارک پکڑ کر ریاست کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ شارک غیر معمولی جسامت اور وزن کے باعث ماہرین اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ عام طور پر اس علاقے میں اتنی بڑی شارک کا ملنا بہت نایاب ہے۔
ایڈ لولی اور مو جیوانی نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے لولی کی 16.5 فٹ کی کشتی میں لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ پر باہر تھے جب انہوں نے کوئی بڑی چیز ہک کی۔
ایڈ لولی اور مو جیوانی نامی دوستوں نے یہ کارنام انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے لولی کی 16.5 فٹ کی کشتی میں لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ پر تھے جب انہوں نے یہ بڑی چیز پکڑی۔