دن میں زیادہ کھڑے ہونا معمر افراد میں دل کی صحت بہتر کرتا ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، معمر افراد جو دن میں زیادہ وقت کھڑے رہتے یا ہلکی پھلکی حرکت میں رہتے ہیں، ان کی دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

مطالعے میں پایا گیا کہ لمبے عرصے تک بیٹھے رہنے کے بجائے وقفے وقفے سے کھڑے ہونا یا ہلکی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں۔

مزید برآں تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ زیادہ کھڑے ہونا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صرف جم یا سخت ورزش ہی نہیں بلکہ روزمرہ کی چھوٹی عادات بھی دل کی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔

ماہرین نے روز مرہ کی سرگرمیوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ کھڑے ہوکر بات کرنا، چائے بنانا یا ہلکی چیل قدمی بھی بڑی عمر کے افراد کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة