بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں

بھارتی شہر بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کا نام زیرِ غور ہے۔

کرک انفو کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی اجازت کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے طے کی گئی 10 اگست کی ڈیڈ لائن مس کردی جس کے بعد اس وینیو پر ایونٹ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

اس وقت بینگالورو میں 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا اوپنر، 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا، 26 اکتوبر کو انڈیا اور بنگلادیش، 30 اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر 2 نومبر کو ممکنہ فائنل سمیت پانچ میچز شیڈول ہیں۔

حالات کے پیشِ نظر اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة