
بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔
حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔
ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹیزر میں تینوں خواتین افسران کو پاکستان کے ساتھ اپریل اور مئی میں ہونے والی کشیدگی کے دوران ’آپریشن سندور‘ سے متعلق من گھڑت دعوے کرتے بھی دیکھا گیا۔