دنیا کی معمر ترین مرغی

امریکا کی ایک خاتون کی پالتو مرغی نے دنیا کی معمر ترین مرغی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مرغی نے یہ ریکارڈ 14 برس اور 69 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لٹل ایلم کی رہائشی سونیا ہل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے نجی انکیوبیٹر میں انڈے سے چوزہ نکالا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرل نامی اس مرغی کی عمر کی 22 مئی کو تصدیق کی جس کے بعد اس کو معمر ترین مرغی کا ٹائٹل دیا گیا۔

سونیا ہل نے گینیز ورڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرغی نے تمام حالات سے لڑ کر یہ ریکارڈ حاصل کیا کیوں کہ ایسٹر ایگر مرغیاں عموماً پانچ سے آٹھ سال تک زندہ رہتی ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة