یوم آزادی مبارک؛ یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دُھن بجا کر دل جیت لیے

یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نہ صرف یوم آزادی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی بلکہ پاکستانی قومی ترانے کی دھن ترمپیٹ پر بجا کر پاکستانی عوام کے ساتھ محبت، احترام اور دوستی کا اظہار بھی کیا۔

ڈاکٹر کیونکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم، ٹیم یورپ کے ساتھ مل کر، پاکستان کو اس کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن خوشی، آزادی اور امید کا دن ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے یہ جذباتی اور موسیقی سے لبریز پیغام پاکستانی عوام کے لیے دوستی اور یکجہتی کا استعارہ بن گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر رینا کیونکا نے خود ترمپیٹ بجا کر قومی ترانے کی دھن پیش کی، جسے پاکستان میں نہ صرف میڈیا بلکہ سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بے حد پذیرائی ملی۔

اس اقدام کو دونوں خطوں کے مابین ثقافتی ہم آہنگی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة