’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے

بھارت کے معروف ٹی وی  کوئز  شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔

حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے   ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

 ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج(  بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو  امیتابھ بچن کے کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر میں  تینوں خواتین افسران کو   پاکستان کے ساتھ اپریل اور مئی  میں ہونے والی کشیدگی کے دوران  ’آپریشن سندور‘ سے متعلق من گھڑت دعوے کرتے بھی دیکھا گیا۔

تاہم اس شو  کے ٹیزر سے   بھارتی عوام ذرہ برابر بھی خوش نظر نہ آئی اور  اشتعال میں آکر    بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کی حکومت کو  تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بتایا جارہا ہے  کے بی سی کا یہ  خصوصی ایپی سوڈ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر  نشر کیا جائے گا اس ایپی سوڈ میں بگ بی  امیتابھ بچن مئی میں پاکستان کے خلاف بھارتی  فوج کے  ناکام ’ آپریشن سندور  ‘ کی خاتون افسران کے ساتھ شو کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے

سنیہل نامی  صارف نے اس شو کے پرومو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ ہماری حب الوطنی کو تماشا بنایا جا رہا ہے، پہلے اس شو نے ایک شہید کی اہلیہ سے رابطہ کیا، اب خواتین دفاعی افسران کو بلایا جا رہا ہے ‘ ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’   آپریشن سندور کے ہیروز کو ٹی وی شو  میں دیکھنا ناقابل یقین ہے، صرف اس وجہ سے کہ ایک ‘قوم پرست’ پارٹی کچھ ووٹ لینا چاہتی ہے؟

دوسری جانب کچھ صارفین نے شو میں بھارتی خواتین فوجی افسران کی آمد کو ایک سیاسی اسٹنٹ قرار دیا تو کچھ نے اسے مودی حکومت کی انتہائی شرمناک  حرکت کہا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة