
حال ہی میں تنزانیہ میں ایک شہری کے سینے سے ایک چاقو نکالا گیا جو 8 سال سے پھنسا ہوا تھا اور چبھن کا سبب بنا ہوا تھا۔
ایک 44 سالہ تنزانیائی شہری نے اسپتال کا رخ اس وقت کیا جب اس کے سینے کی دائیں جانب سے پیپ خارج ہو رہی تھی۔ اسے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار یا کھانسی کا کوئی احساس نہیں تھا
ڈاکٹروں نے ایکس رے کیا تو سینے کے اندر ایک بڑا چاقو موجود پایا، جو شاید اس کے دائیں کندھے کی ہڈی میں داخل تھا لیکن حیرت انگیز طور پر کسی اہم اعضا کو نہیں چھیڑا تھا۔
مریض نے بتایاکہ تقریباً آٹھ سال پہلے ایک پرتشدد جھگڑے کے دوران اسے چوٹیں آئیں۔ اس وقت زخموں کا صرف ابتدائی علاج ہوا مگر چونکہ کوئی شدید تکلیف نہ ہوئی، اس لیے ریڈیولوجی ایکسرے نہیں کروایا گیا۔
آپریشن کے ذریعے چاقو کو احتیاط سے نکالا گیا اور ساتھ ہی مردہ بافتوں اور پیپ کی صفائی بھی کی گئی۔ مریض نے 24 گھنٹے آئی سی یو میں گزارے پھر عمومی وارڈ میں 10 دن داخل رہا۔
طبی جرنل میں شائع یہ غیرمعمولی کیس شائع ہوا جس میں ڈاکٹروں نے اس واقعے کو انتہائی نایاب واقعہ قرار دیا۔