
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 1 ارب 29 کروڑ روپے کی مالی امداد ڈپٹی کمشنرز کو جاری کر دی گئی ہے۔
یہ امداد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے مختلف اضلاع میں متاثرہ افراد کی فوری معاونت کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
ان اضلاع میں بونیر کو 70 کروڑ، شانگلہ 24 کروڑ، مانسہرہ 10 کروڑ، بٹگرام 4 کروڑ، صوابی 6 کروڑ، باجوڑ 5 کروڑ، سوات 4 کروڑ، کوہستان اپر 1 کروڑ، دیر لوئر 3 کروڑ اور کولئی پالس کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔