نورا فتیحی جیسی دِکھنے کیلیے 3 گھنٹے ورزش کرو؛ بیوی شوہر کی شکایت لیکر تھانے پہنچ گئی

بھارت میں بیوی اپنے شوہر کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی جسے سُن کر پولیس اہلکار بھی مسکرا اُٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ دلچسپ و عجیب واقعہ شہر غازی آباد کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا۔

بیوی نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر روزانہ تین تین گھنٹے ورزش کرواتا ہے تاکہ وہ نورا فتحی جیسی اسمارٹ اور خوبصورت نظر آئے۔

پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے اور مجھے سخت مشقت والی ورزشیں کرواتا ہے۔

بیوی نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرا شوہر نورا فتیحی کا بہت بڑا مداح ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں ڈانسر نورا فتیحی جیسی دکھائی دوں۔

پولیس کو بیان میں خاتون نے مزید بتایا کہ ورزش نہ کرنے پر میرا شوہر مجھے کھانا نہیں دیتا اور کئی کئی گھنٹے بھوکا رکھتا ہے۔

خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ میرے سسرالی جہیز اور پیسوں کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور بات نہ مانو تو ہراساں کرتے ہیں۔

پولیس نے شوہر سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة