یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد دھناشری ورما کے انٹرویو میں اہم انکشافات

بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے ایک حالیہ انٹرویو میں کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کے بعد والدین کی طرف سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی پر روشنی ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھناشری کے نے انٹرویو میں بتایا کہ سابق شوہر سے طلاق کا ابتدائی دور ان اور ان کے والدین کے لیے جذباتی طور پر نہایت مشکل تھا، تاہم اس نازک وقت میں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے منفی تبصروں کو نظر انداز کرنا نسبتاً آسان تھا، مگر والدین کو رشتے داروں اور معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض اوقات ان کی والدہ اداسی کا شکار ہو جاتیں تھی اور انہیں موبائل فون بند رکھنے کا مشورہ دینا پڑتا تھا کیونکہ وہ معاشرتی دباؤ برداشت نہیں کرپاتی تھیں۔

دھناشری نے کہا کہ والدین نے ہمیشہ انہیں یاد دلایا کہ انہوں نے باوقار انداز میں ایک طاقتور رشتے سے الگ ہونے کا ہمت والا فیصلہ کیا ہے، جس پر انہیں فخر ہے۔

یاد رہے کہ دھناشری اور چہل کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی، لیکن دونوں جون 2022 میں الگ ہو گئے اور مارچ 2025 میں ان کی باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی۔

دوسری جانب حال ہی میں دھناشری فلم ’بھول چوک معاف‘ میں راجکمار راؤ کے ساتھ ایک ڈانس نمبر میں نظر آئیں اور اب وہ تیلگو فلم آکاشم داتی وستاوہ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة