56 برس قبل کھوئی انگوٹھی مالک کو واپس مل گئی

امریکا کی فورڈہم یونیورسٹی کی کلاس 1969 کی نیو یارک کے علاقے لان آئی لینڈ ساؤنڈ میں کھونے والی انگوٹھی 56 برس بعد مالک کو واپس مل گئی۔

پورٹ جیفرسن کے رہائشی ڈیو اولوسکی جو باقاعدگی کے ساتھ ماؤنٹ سینائی میں سیڈار بیچ پر اپنا میٹل ڈیٹیکٹر لے کر جاتے ہیں نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنے مشغلے میں مصروف تھے جب انہیں مٹی میں ایک فٹ سے زیادہ کی گہرائی میں دفن ایک انگوٹھی ملی۔

ڈیو کا کہنا تھا کہ انگوٹھی پر الفریڈ ڈی اسٹیفانو، کلاس آف 1969، فورڈہم یونیورسٹی لکھا تھا۔ لیکن سوال یہ تھا کہ اس انگوٹھی کا کیا کیا جائے جس کا جواب ان کی اہلیہ نے دیا۔

ڈیو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے کہا کہ اگر آپ کی انگوٹھی کھو جائے تو آپ نہیں چاہیں گے کہ وہ واپس لوٹائی جائے۔ سوال کا جواب مل گیا تھا۔

ڈیو نے کیرن میننگ سے رابطہ کیا جو فورڈہم کلاس آف 69 کا فیس بک پیج چلاتی ہیں اور پھر انہوں نے ڈیو کا رابطہ الفریڈ ڈی اسٹیفانو سے کروایا جو کہ اب ٹیکساس میں رہتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة