
چین میں میانہوا لائبریری ایک ناممکن رسائی والی لائبریری قرار دی جاتی ہے۔
اس لائبریری تک رسائی تقریباً ناممکن محسوس ہوتی ہے۔ یہ چین کے گوانژی صوبے کے قریبی گاؤں میانہوا کے پاس واقع ہے جو ایک بڑی پہاڑی کے کناروں کی دیوار میں بنایا گیا ہے۔
یہ لائبریری ایک چٹان کی دیوار میں کھدی ہوئی ہے۔ ایک سرسبز اور پرخطر مقام پر۔ ڈھانچہ لکڑی کے راستوں اور بالکونیوں پر مشتمل ہے جو چٹان سے منسلک ہیں اور اندر ہزاروں کتابیں غیر معمولی انداز میں دیواروں پر رکھی گئی ہیں۔
مئی 2025 میں اس کا افتتاح ہوا اور حیرت انگیز فن تعمیر کی بدولت یہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ لائبریری گاؤں سے بہت دور اور مشکل راستوں سے گزرتی ہے۔
رسائی کے لیے چٹانوں پر بنی کچی لکڑی کی بالکونی اور راستے عبور کرنے پڑتے ہیں جو خطرناک اور مشکل ہیں۔ اگرچہ عوام کے لیے کھلی ہے لیکن حقیقی طور پر وہاں پہنچنا ایک مشن جیسا محسوس ہوتا ہے۔