بھارت میں پیسوں کے بجائے کچرا وصول کرنے والے کیفے مقبول ہونے لگے

بھارت میں ایک منفرد رجحان مقبول ہوتا جا رہا ہے جہاں کیفے پیسے کی جگہ کچرا وصول کر کے کھانا پیش کرتے ہیں۔

امبکاپور کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کردہ ایک ایسے ہی کیفے میں 500 گرام پلاسٹک کچرا دینے پر ناشتے کے طور پر سموسہ یا فلّے ملتے ہیں، اور 1 کلو گرام پلاسٹک دینے پر پورا کھانا جیسا کہ چاول، دال، سالن اور پاپڑ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کا مقصد شہر کی صفائی اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے محتاجوں کو کھانا مہیا کرنا اور جمع کیے گئے پلاسٹک کو ری سائیکل کیلئے استعمال کرنا ہے۔

اسی طرح جوناگڑھ میں ایک کیفے نے مقامی انتظامیہ اور خواتین کی ایک تنظیم (Sakhi Mandal) کی مدد سے ایسے کیفیز کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں 500 گرام پلاسٹک پر لیموں یا سونف کا جوس دیا جاتا ہے جبکہ 1 کلو گرم پلاسٹک کے بدلے میں صحت بخش ناشتہ ملتا ہے۔

یہاں کے کھانے دیہی کسانوں سے حاصل کیے جاتے ہیں اور پلاسٹک قبول کرنے کے عمل میں ماحول دوست برتن یعنی مٹی کے برتنوں کا استعمال ہوتا ہے۔

ایسے تمام کیفے پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے اور ری سائیکلنگ کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں اور جمع شدہ پلاسٹک کو روڈ ٹائلز یا گرین ڈیولپمنٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا سماجی پہلو محتاج یا غریب افراد کیلئے مفت کھانا بھی فراہم کرنا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة