جلتے ٹرک میں جان پر کھیل کر سیکڑوں جانیں بچانے والے کو شاہ سلمان کا 10 لاکھ ریال انعام

سعودی دارالحکومت ریاض میں پیٹرول پمپ کے نزدیک ٹرک میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، ڈرائیور بھاگ کھڑا ہوا اور ایسا لمحہ آگیا جب سیکنڈز میں کئی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹرک جانوروں کے چارے سے لدا ہوا تھا جس کے باعث آگ بڑھتی جارہی تھی اور ڈرائیور بھی ٹرک سے باہر آگیا تھا۔ کسی بھی وقت پمپ پر دھماکا ہوسکتا تھا۔

ایسے میں ایک 40 سالہ دلیر شخص ہیرو بن کر سامنے آیا۔ جس نے اپنی جان کی پروا نہ کی اور دہکتے شعلوں میں لپٹے ٹرک کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔

اُس وقت پمپ پر موجود ہر شخص خطرہ بھانپتے ہوئے خوف میں پیچھے ہٹ رہا تھا لیکن ماہر فہد الدلبحی نامی یہ شخص آگ کے دہانے کو لیکر وہاں سے بڑھ رہا تھا۔

وہ ٹرک کو جھٹکے دیتے ہوئے آبادی اور پمپ سے دور لے گیا۔ لوگ دم سادھے منظر دیکھ رہے تھے اور یوں سیکڑوں زندگیاں بچ گئیں لیکن وہ خود جھلس گیا۔

ماہر فہد الدلبحی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماہر قومی ہیرو بن گیا۔

بہادر ماہر فہد کی یہی جرات دیکھ کر ولی عہد محمد بن سلمان کی تجویز پر فرمانروا شاہ سلمان نے اسے شاہ عبدالعزیز میڈل (فرسٹ کلاس) اور 10 لاکھ ریال انعام اور شاہی اعزاز دینے کا اعلان کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة