گزشتہ روز 1350 پوائنٹس گرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ پھر بحال، ڈیڑھ لاکھ پر پہنچ گئی

گزشتہ روز 1350 سے زائد منفی پوائنٹس کے ساتھ بند ہونے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1229 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 50 ہزار 465 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 1355 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 49 ہزار 235 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 48 ہزار 272 رہی اور حصص بازار میں 1.06 ارب شیئرز کے سودے 55.82 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة