سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ہجری مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا اور یکم ربیع الاول 1447 ہجری 24 اگست 2025 کو ہوگا۔

حرمین کے ایکس اکاؤنٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کرکے ربیع الاول آنے کی خبر دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز اتوار یکم ربیع الاول ہوگا اور 12 ربیع الاول 4 ستمبر 2025 کو ہوگا۔

سعودی عرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت 4 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔

ادھر عمان کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند آج 23 اگست کو نظر آگیا ہے اور کل اتوار کو یکم ربیع الاول ہوگا۔

اس سے قبل کویت کی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں میں 4 ستمبر بروز جمعرات کو یوم ولادت رسول کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة