اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض بن گیا

بھارتی اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض بن گیا۔ بھارتی ریاست کا قرض پانچ سال میں 6 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 9 لاکھ کروڑ ہو گیا۔ اتر پردیش کی آبادی 24 کروڑ ہے وہاں آٹھ سال سے یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلی ہیں۔

یاد رہے ادتیہ ناتھ وزیراعلی کو نریندر مودی نے گڈ گورنس کا مہا گروکہا تھا، سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ اترپردیش کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا چاہتے مگر یہاں تو ہر بچہ جنم لیتے ہی مقروض ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کس قسم کی مہا و اچھّی حکمرانی ہے جو ریاست کو قرضوں کے گڑھے میں دھکیل رہی؟

واضح رہے بھارتی ریاست اتر پردیش آزاد مملکت بن جائے تو دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہو گا، اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے یہ گرو اپنی حکومتی بدانتظامیوں سے اترپردیش کے ہر شہری کو 38 ہزار ( 1لاکھ 23 ہزار پاکستانی )روپے کا مقروض بنا چکا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة