خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری

محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا نے صوبے میں حالیہ بارش اور سیلاب سے سڑکوں سمیت انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ مواصلات وتعمیرات نے 15اگست سے22 اگست تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے 331 سڑکوں کو 336 مقامات پر نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 493 کلومیٹر پرمشتمل سڑکیں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کی نذر ہوگئیں اور 57 سڑکیں ابھی تک بند ہیں تاہم 229 سڑکیں جزوی اور 50 سڑکیں مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔

محکمہ مواصلات نے بتایا کہ سڑکوں کی بحالی پر لاگت کا تخمینہ 9 ارب 45 کروڑ روپےلگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 32 پل سیلاب میں بہہ گئے، ایک پل مکمل اور22 پل جزوی طور پرٹریفک کے لیےکھول دیےگئے ہیں جبکہ 9 پل تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں اور پلوں کی مرمت اور بحالی پر ایک ارب 12 کروڑ روپے لاگت آئےگی۔

مختلف علاقوں میں پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سوات میں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہوئیں، سوات میں 43 کلومیٹر پر مشتمل سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں جبکہ 3 سڑکیں مکمل، 75 جزوی طورپر ٹریفک کے لیے بحال اور دو سڑکیں تاحال بند ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوات میں سڑکوں کی بحالی پر45 کروڑسے زیادہ روپے خرچ کیےگئے ہیں۔

اسی طرح بونیر میں 43 سڑکیں متاثر، 39 سڑکیں جزوری طور پربحال اور 4 سڑکیں مکمل بند ہیں جہاں سڑکوں کی بحالی پر ساڑھے 4 ارب روپےلاگت آئی ہے۔

محکمہ مواصلات نے کہا کہ صوابی میں 41 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، 32 سڑکیں ابھی تک بحال نہ ہوسکیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة