
قبرص سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ سائبریٹ نے 15 سیکنڈ تک سر پر 511 گلاس کا توازن قائم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔
ارسطوطالیس ویلاؤرِٹس (جو کہ ایک پیشہ ور گلاس ڈانسر ہیں) نے یہ ریکارڈ مجموعی طور پر 63.04 کلوگرام وزن سر پر اٹھا کر قائم کیا۔ ان کے سر پر گلاس کو تہہ در تہہ شیٹس پر ایک بلاک میں ترتیب دی گئی تھی۔
ارسطوطالیس نے 15 سیکنڈ تک 511 گلاس کے بلاک کو سر پر رکھا اور پھر اس بلاک کو بعد ازاں فورک لفٹ کی مدد سے اتار لیا گیا۔
اس سے قبل انہوں نے 2023 میں 319 گلاس کا توازن قائم کر کے پہلی بار ریکارڈ قائم کیا تھا۔