
میکسیکو میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک ٹیکو فیسٹیول میں تین نئے گنیز عالمی ریکارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
تین عالمی ریکارڈز جو میکسیکو میں ٹیکو فیسٹیول میں بنائے گئے، ذیل میں ان ریکارڈز کی تفصیل پیش ہے:
1. ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ٹیکوز لوگوں کو دینا
فیسٹیول کے دوران ایک گھنٹے کے اندر 13,215 ٹیکوز تیار اور مہیا کیے گئے۔
2. دنیا کا سب سے بڑا فرائنگ پین
ریکارڈ کے مطابق اس تقریب میں استعمال ہونے والا پین 24 فٹ (تقریباً 7.3 میٹر) قطر کا تھا، جو ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔
3. دنیا کا سب سے بڑا اسٹر فرائی
اسی پین میں ڈسکاڈا ڈش تیار کی گئی جس کا وزن 2.5 میٹرک ٹن تھا اور یہ دنیا کی سب سے بڑا سٹر فرائی کا ریکارڈ بن گیا۔
یہ تینوں ریکارڈز La Discada 2025 کے موقع پر میکسیکو میں قائم کیے گئے، جہاں مقامی ثقافتی شناخت کو منانے اور سیاحت و معیشت کو فروغ دینے کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی۔