اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا، اداکارہ کو مشکلات کا سامنا

پاکستان شوبز کی اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اسما عباس نے بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس پر انہیں کہا گیا کہ ان کا پارسل آچکا ہے جس کو موصول کرنے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر ایک کوڈ بھیجا گیا ہے وہ بتائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے کال پر وہ کوڈ بتایا تو اسی وقت ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی زارا نے انہیں ایک پارسل بھیجا تھا جس کی وہ منتظر تھیں اور وہ یہی سمجھیں کہ بارشوں کے باعث پارسل اب آیا ہے اس لئے انہوں نے کوڈ بتا دیا۔

اسما عباس کی بہن اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اسما کے واٹس ایپ سے بھیجے جانے والے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کسی جاننے والے سے 10 لاکھ روپے کی بھاری رقم ادھار مانگی گئی تھی۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو اسی طرح کے میسج موصول ہورہے ہیں جس میں ان سے میرے نام پر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے اس لئے برائے مہربانی اس طرح کی دھوکے بازی سے محفوظ رہیں آج کل یہ سب بہت ہورہا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة