بلاول ,میئر سکھر ملاقات، بارشوں میں اقدامات کا جائزہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر کے شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سینئر رہنما و سربراہ شعبہ خواتین فریال تالپور سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں میں سکھر شہر میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ سکھر شہر میں مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی کے متبادل انتظامات بھی مکمل  ہیں جبکہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں ڈیواٹرنگ پمپس نصب کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر ڈویژن سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں دینے  پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة