جاپان:پاکستانی پویلین پر12لاکھ وزیٹرزدلچسپی کا ثبوت:مریم نواز

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو میں صوبے کی دست کاریوں کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پویلین میں 1.2 ملین وزیٹرز کی آمد دنیا کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات کی اور انہوں نے ورلڈ ایکسپو 2025 کے تھیم  ‘ڈیزائننگ فیوچر سوسائٹی فار آور لائیوز’ کو سراہا۔

 اس موقع پر ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم  اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو آمد پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی دست کاریوں بالخصوص اجرک اور بلیو پاٹری کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ سر زمین پنجاب بیش بہا  قدرت خزانوں سے مالامال ہے، جس سے دینا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہنر مند دست کاریوں کو بے مثال نمونوں میں بدلنے سے مالامال ہیں اور پاکستان کے پویلین پر 1.2 ملین وزیٹرز کی آمد دنیا کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو  سے متعلق انہیں بریف کیا اور بتایا کہ ایکسپو 2025 میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات عامہ میں بہتری سے متعلق سازو سامان اور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایکسپو میں ماہرین درپیش معاشرتی مسائل کے حل پر قابل قدر سفارشات پیش کر رہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة