مغربی اینٹارکٹکا کی برفانی چادر ٹوٹنے کے خطرے میں

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جہاں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ جاری ہے وہیں برف کی یہ چادر کمزور ہو رہی ہے اور اس کے منہدم ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق اگر مغربی اینٹارکٹک کی آئس شیٹ منہدم ہوئی تو اس کے نتیجے میں سطح سمندر 9.8 فٹ (تین میٹر) تک بلند ہوجائے گی۔

ایسا ہونے کی صورت میں سمندری کناروں پر بسے شہر اور آبادیاں زیر آب آ جائیں گی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر نیریلی ایبرام کا کہنا تھا کہ اینٹارکٹکا میں برف، سمندر اور ماحولیات میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جا رہا ہے اور یہ گلوبل وارمنگ کے ہر چھوٹے سے حصے کے سبب بدتر ہوجائے گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة