پی آئی اے کی نجکاری، سال کے آخر میں بولیاں طلب ہوں گی

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی بولی کا امکان ہے جس کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

 نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیو ڈیلیجنس  شروع ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ڈیو ڈیلیجنس میں 4 کنسوریشیم شریک ہیں اسٹیٹمنٹ آف کوالیفائیڈ 5 کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔

اعلامیے میں مطابق ایک کنسوریشم کرائیٹریا پر پورا نہیں اترا اسے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں پی آئی اے کی بولی کا ارادہ ہے جبکہ سیکرٹری  صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی  رابطہ کمیٹی کی طرف سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کیلئے رضاکارانہ ملازمت سے علیحدگی کی اسکیم(وی ایس ایس)کی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقل ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز دس سے بارہ ہزار ملازمین کو رضاکارانہ ملازمت سے علیحدگی(وی ایس ایس) اسکیم کے تحت پندرہ سے بیس ارب روپے کا ہینڈ سم پیکج دیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری تک تین سو کے قریب ملازمین کو ملازمت پر برقرار رکھا جائے گا جبکہ چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہوں،اسٹبلشمنٹ  ہو یا پارلیمنٹیرین ہوں ہم جس کسی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں تو ہم کسی کو کچھ نہیں سمجھتے بدقسمتی بطور ادارہ ہم سب اداروں میں اتنی سنجیدگی نہیں ہے کہ ہم اپنے دائرہ اختیار کو سمجھیں ہم سب کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اورسیاسی جماعتوں ،پارلیمنٹیرین ،سیاستدانوں سمیت ہم سب اداروں سمیت ہم سب کو بطور قوم سنجیدہ ہونا چاہیے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة