
بارسلونا کے ایل پریٹ ایئرپورٹ پر ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو چھوڑ کر پرواز میں بیٹھ کر چھٹیاں منانے چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کے اس اقدام کی وجہ بچے کے پاسپورٹ کا ایکسپائر ہونا تھا اور والدین اپنی پرواز مِس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے بچے کو تنہا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم پولیس نے جہاز کو روکا اور والدین کو جہاز سے اتارا اور ان کے بیٹے کو حفاظت کے لیے رکھا۔ والدین پر “child abandonment” یعنی بچے کو چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
10 سالہ بیٹے کے پاس جو اسپینش پاسپورٹ تھا وہ ایکسپائر ہو چکا تھا اور ان کے ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ درکار ویزا موجود نہیں تھا۔ لہٰذا والدین نے قریبی رشتے دار کو اسے لینے کا کہا اور اپنی چھٹیوں کے سفر پر روانہ ہو گئے۔
اس واقعے کی پہلی پوسٹ ایئرپورٹ کی کوآرڈینیٹر “لیلیئن” نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جس میں انہوں نے اسے بالکل غیر حقیقی اور “ایک ماں کے لیے ناقابلِ یقین” واقعہ قرار دیا۔