“غزہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی”، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں اور یہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن انجام کو پہنچ جائے گی۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ دیکھنا نہیں چاہتے اور اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے اندر غزہ جنگ کے حوالے سے ایک بڑا اور فیصلہ کن نتیجہ سامنے آئے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں ہم نے سات جنگیں رکوائیں، اور محصولات و تجارتی معاہدوں کے ذریعے بھی جنگیں روکی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یوکرین جنگ بھی ختم کروانا چاہتے ہیں اور امریکا اب یوکرین پر مزید پیسہ خرچ نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے الناصر اسپتال پر بمباری کی جس میں ڈیوٹی پر موجود پانچ صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

اسپتال حملے کے بعد خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی صحافی اور ماہر تعلیم حسن دوہان بھی شہید ہوئے۔ ایک ہی دن میں غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد چھ تک جا پہنچی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة