شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روسی ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیوپر بھاری جرمانہ

یو ایس اوپن کے ٹینس مقابلے میں شکست کے بعد غصہ نکالنا روسی ٹینس اسٹار کو مہنگا پڑگیا۔

اسپورٹس خبر ایجنسی کے مطابق جذبات پر قابو نہ رکھنے پر روس کے ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیوپر 42  ہزار 500  ڈالرزکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

شکست کے بعدمیدودیو کو  ریکٹ توڑنے پر اپنی ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانے کی صورت ادا کرنا پڑا۔

ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پرکیا اور   12 ہزار  500  ڈالرز  کا جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر کیا۔

واضح رہے کہ ڈینیل میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آگئے تھے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة