
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ تعلیم کے حصول کیلیے آنے والوں کا خیر مقدم کرتا ہے شیوننگ اسکالرشپ کے طالبعلموں کیلیے روشن مستقبل منتظر ہے، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم کے فروغ کا مشن جاری ہے۔
شیوننگ اسکالرشپ کیلیے منتخب ہونے والے طالبعلموں کا روانگی سے قبل منعقدہ تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ شیوننگ اسکالرشپ کیلیے پاکستان سے آٹھ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ کسی بھی ملک سے یہ بہت بڑی تعداد ہے، صرف 32 کامیاب ہوئے اور انھیں شیوننگ سکالرشپ کی درخواستیں منتخب ہوئیں۔
میں ان سب کو بہت مبارک دیتی ہوں۔ آپ کو شیوننگ سکالرشپ اور کامن ویلتھ سکالرشپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں جین میریٹ نے کہا کہ پی آئی اے نے پاکستان سے یو کے براہ راست فلائیٹس کا اعلان کیا تھا ۔