سجل علی کے ساتھ ڈرامے پر تنقید، ہمایوں سعید کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید کو ہنسی مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔

میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔

ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں ہمایوں سعید اپنی نئی پروڈکشن “میں منٹو نہیں ہوں” میں ایک پیچیدہ کردار ادا کر رہے ہیں، جو ان کی اصلی شخصیت سے مختلف ہے۔ انہوں نے سجل علی، صنم سعید اور صائمہ نور کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش نصیبی قرار دیا۔

ہمایوں نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنی حالیہ فلم “لو گُرو” کا بھی ذکر کیا، جو ایک رومانوی کامیڈی ہے۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ باکس آفس کامیابی ان کے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، جبکہ ماہرہ خان محبت کو زندگی کا اصل مقصد مانتی ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة