
امریکا میں ایک جوڑی نے ایک منٹ میں 96 اسفنج چہرے پر مارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو کہ سیریل ریکارڈ بریکر ہیں) نے اپنے ساتھی جونتھن ہینن کے ساتھ مل کر بطور دو لوگوں کی ٹیم ایک منٹ میں چہرے پر سب سے زیادہ گیلے اسفنج (92) پھینکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جس کو بعد میں ایک دوسری ٹیم نے 93 اسفنج پھینک کر توڑا تھا۔
ریکارڈ کے لیے ٹیم کے ایک فرد کو دوسرے فرد کے چہرے پر گیلے اسفنج پھینکنے ہوتے ہیں۔
ڈیوڈ رش کا ایک آن لائن پوسٹ میں کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اسفنج کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کو کھولے رکھنا تھا۔ لیکن چہرے پر ٹکرانے سے پہلے پہلے آنکھوں کو بند بھی کرنا تھا۔
جوڑی نے 96 گیلے اسفنج کے ساتھ ریکارڈ دوبارہ واپس نام کر لیا۔