ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تفصیلات آئیں سامنے

مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح انہیں منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة