موئن جو دڑو اور ہڑپہ سیلابوں سے تباہ ہوئے، امریکی ماہر آثار قدیمہ

امریکا کے مشہور ماہر آثار قدیمہ جارج ایف ڈیلز وادی سندھ کی قدیم تہذیب پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں، انھوں نے 1965ء میں طبع اپنے مضمون (Civilization and Floods in the Indus Valley) میں انکشاف کیا تھا. 

وادی سندھ کی تہذیب کے بڑے شہر خصوصاً موئن جو دڑو اور ہڑپہ عظیم سیلابوں کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے، ان بستیوں کی مٹی وگارے کے کیمیائی تجزیے سے یہ حقیقت افشاء ہوئی گویا موجودہ پاکستان میں پانچ، چھ ہزار سال پہلے بھی زبردست سیلاب آیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے منسلک رہے ممتاز امریکی ماہر کا درج بالا مضمون نیٹ پر دستیاب ہے جس میں سیلابوں کے بارے میں تفصیلاً ذکر موجود ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة