بچپن کا گہرا صدمہ آگے چل کر کیا مسائل پیدا کرسکتا ہے؟

سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بچپن کے صدمے یا شدید منفی تجربات آگے چل کر انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر دیرپا اثرات ڈال سکتے ہیں۔

بچپن میں صدمہ جھیلنے والے افراد میں جوانی یا بڑھاپے میں ڈپریشن اور بےچینی کی شرح زیادہ دیکھی گئی ہے۔ بچپن کا صدمہ بار بار ذہنی فلیش بیک، ڈراؤنے خواب اور شدید خوف پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں اعتماد کی کمی، رشتوں میں مشکلات، یا حد سے زیادہ دفاعی رویہ پیدا ہو سکتا ہے اور صدمے کے بعد نشہ آور چیزوں کی طرف رجحان بڑھ سکتا ہے۔

مزید برآں کچھ تحقیقی شواہد کے مطابق بچپن کا صدمہ اور شدید ذہنی عوارض کے درمیان بھی تعلق پایا گیا ہے۔

تاہم ہر بچہ جو صدمہ جھیلتا ہے لازمی نہیں کہ بعد میں ذہنی مسائل کا شکار ہو، اگر مضبوط سماجی سپورٹ (خاندان، دوست، استاد) موجود ہوں، بروقت تھراپی یا کونسلنگ مل جائے اور بچہ مثبت سرگرمیوں اور تعلیم میں شامل رہے تو منفی اثرات کم ہو سکتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة