نیوکلیئر توانائی سے بجلی کی پیداوار پہنچی ریکارڈ سطح پر

ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔

2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔

ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔

نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا تھا کہ 2024 میں نیوکلیئر توانائی سے بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ ایک کامیابی ہے۔ توانائی کی عالمی مانگ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اس ریکارڈ کو سال بہ سال بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة