
محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل دن میں پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل رات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردو نواح میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جموں، بھمبر، میر پور، کوٹلی، پونچھ ، حویلی اور گر دو نواح میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقا می برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔