انسٹاگرام ریلز نے 7 سال سے لاپتا شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 7 سال سے لاپتا شوہر کو اچانک انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دیکھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جتیندر کمار کی شادی 2017 میں شیلو نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن جہیز کے مطالبات اور گھریلو جھگڑوں کے باعث جتیندر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا رہا۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ اچانک لاپتا ہوگیا اور 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔

اہلخانہ نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ شیلو کے رشتے داروں نے جتیندر کو قتل کردیا ہے، تاہم کئی سال تک تلاش کے باوجود وہ نہیں ملا۔ لیکن حال ہی میں ایک انسٹاگرام ریل نے سارا معاملہ کھول دیا۔

شیلو انسٹاگرام استعمال کر رہی تھی جب اچانک ایک ویڈیو میں اس نے اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ لدھیانہ میں گھومتے دیکھا۔ شیلو کا دعویٰ ہے کہ جتیندر نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ نئی بیوی کے ساتھ وہیں مقیم ہے، جبکہ اس کے اہلخانہ کو سب معلوم تھا مگر انہوں نے چھپایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب شیلو کی درخواست پر دوبارہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور معاملے کو قانونی طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة