سابق بھارتی جنرل کا آبی دہشتگری کا انکشاف، شاہد آفریدی کا ردِ عمل

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق آرمی افسر کی جانب سے آبی دہشتگردی کے منصوبے کے انکشاف پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’پانی زندگی کا سرچشمہ ہے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا اس بارے میں سوچنا بھی غیر انسانی اور انتہا پسندانہ رویہ ہے۔‘

پانی زندگی کا سرچشمہ ہے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا اس بارے میں سوچنا بھی غیر انسانی اور انتہا پسندانہ رویہ ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے بڑھتے اثرات ہر سال تباہی کی شدت کو بڑھا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اربابِ اختیار ہر سیاسی اختلاف سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کریں۔ ڈیمز… https://t.co/tl8lH5tfg4

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 1, 2025

انہوں نے کہا ’موسمی تبدیلیوں کے بڑھتے اثرات ہر سال تباہی کی شدت کو بڑھا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اربابِ اختیار ہر سیاسی اختلاف سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کریں۔ ڈیمز کی تعمیراور پانی کے تحفظ سمیت ماحولیاتی استحکام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔‘

سابق کپران نے کہا ’اگر ہم نے آج متفقہ حکمت عملی نہ اپنائی، تو آنے والے سالوں میں یہ تباہی ہمارے بس سے باہر ہو جائے گی۔ آئیں، مل کر پانی اور زندگی کو بچائیں۔‘

واضح رہے بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کا ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة