امریکی ٹیرف سے معاشی دباؤ کا خدشہ، بھارت میں جی ایس ٹی کم کردیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں امریکی محصولات سے معاشی دباؤ کے خدشے کے  پیش نظر مختلف اشیاء پر ٹیکسز میں کمی کردی گئی۔ 

بھارت نے گھریلومصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ صابن سے لے کر چھوٹی گاڑیوں تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے اور یہ فیصلہ معاشی دباؤ کے مقابلے میں گھریلو طلب بڑھانے کے لیےکیا گیا جب کہ  بھارت میں نیا جی ایس ٹی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  استعمال کی چیزوں پر اب صرف 2 جی ایس ٹی سلیب 5 فیصد اور 18 فیصد ہوں گے جب کہ 12 فیصد اور 28 فیصد ٹیکس کی سلیب ختم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے  امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء  پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کررکھا ہے جس سے بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة