
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں سیلاب کے دوران سیاستدانوں کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے طنز کیا اور لکھا ‘میری تمام یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں سے درخواست ہے کہ اپنا کام چھوڑ دیں کیونکہ یہ کام ہمارے ملک کے سیاستدانوں نے شروع کردیا ہے’۔
مومنہ اقبال نے لکھا ‘سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، خاص طور پر ان کے کانٹنٹ کرئیٹرز اور کیمرا مین’۔
اداکارہ کے مطابق ‘ہم کوئی بیوقوف قوم ہیں کہ دس پندرہ منٹ میں اپنے اپنے حلقے میں پانی میں اتر کر غائب ہوجانے والے لوگ، یہ کریں گے ملک کی حفاظت؟ ‘
مومنہ اقبال نے کہا ‘یہ لوگ کہتے ہیں جانی نقصان نہیں ہوا، خود محلوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو کیا خبر کسی کی سالوں کی محنت ڈوب گئی، اس سے بڑا جانی نقصان کیا ہوگا، کہ کوئی مر بھی جائے اور زندہ بھی رہے، یہ تو کمال ہوگیا۔