سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 172 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔
یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد وسیم 19، حیدر علی 12، ایتھن ڈی سوزا 9، آصف خان 7، ہرشت کوشک 3 اور راہول چوپٹرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
دھروو پراشر 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان77 رنز ناٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 37 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کر کے پویلین لوٹے۔
صاحبزادہ فرحان 16، محمد حارث 14، صائم ایوب 11، کپتان سلمان آغا 7 اور حسن نواز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد روہید، دھروو پراشر اور جنید صدیقی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔