
اسکردو میں مشہور گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے کا شکار بن گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ریچھ نے ان پر جھپٹتے ہوئے دونوں بازوؤں پر اپنے ناخن مارے، جس کے نتیجے میں گلوکارہ زخمی ہوگئیں۔
قرۃ العین کو فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ معالجین کے مطابق ریچھ کے پنجوں کے وار سے ان کے بازو متاثر ہوئے تاہم خوش قسمتی سے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔
علاج معالجے کے بعد قرۃ العین بلوچ کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ دیوسائی پارک میں کیمپنگ کے دوران پیش آیا، جہاں ریچھ اکثر گھومتے پھرتے ہیں۔