
نیٹ فلکس پر نشر کیے جانے والے دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے اہم اداکار کیکو شاردا سے متعلق خبریں آرہی تھیں کہ وہ نجی مصروفیات کے سبب شو کو خیرباد کہنے والے ہیں۔
دیگر کچھ رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ کیکو کی کچھ دن قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کرشنا ابھیشیک سے جھگڑا کررہے تھے، صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ اسی لیے وہ شو چھوڑ رہے ہیں۔
اب ارچنا پورن سنگھ نے اس حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔
ارچنا کے مطابق یہ سب خبریں جھوٹی ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہے کہ کیکو جھگڑے کی وجہ سے شو چھوڑ کر جارہے ہیں۔
دوسری جانب متعدد رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیکو نے نے جلد ایمازون پر نشر ہونے والے شو کو سائن کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ کامیڈی شو چھوڑ رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے کپل شرما کی ٹیم، کپل یا خود کیکو شاردا نے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ چکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور کی واپسی ہوئی جب کہ سمونا اب اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔