سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات، پنجاب پولیس کو تحقیقات کی ہدایت

پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں، محکمہ ساری زمہ داری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کتنے اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے اور اب تک کتنی ریکوری ہوئی۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ سولر پینلز کی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ریکوری کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سولر پینلز کی حفاظت میں ناکام رہی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة